جب تک کورونا کے حالات بہتر نہیں ہو جاتے اسکول نہیں کھولے جائیں گے: اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز واضح کر دیا کہ دہلی حکومت اس وقت تک اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دت گی جب تکہ راجدھانی میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات بہتر نہیں ہو جاتے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ بچوں کی اتنی ہی پروا کرتے ہیں جتنی ان کے والدین کرتے ہیں لہذا جب تک حکومت مطمئن نہیں ہو جائے گی اسکولوں کو نہیں کھولا جائے گا۔

دہلی سکریٹریٹ میں ہفتہ کے روز یومِ آزادی کی اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی میں دو مہینے پہلے کے مقابلہ کووڈ19 کی صورت حال اب قابو میں ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے مرکزی حکومت، کورونا جنگجوؤں اور مختلف تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی بچوں کی حفاظت اور صحت عام آدمی پارٹی کی حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’میں لوگوں سے ملتا رہتا ہوں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول ابھی نہ کھولے جائیں۔ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے بچوں کی اتنی ہی پروا کرتے ہیں جتنی کہ وہ کرتے ہیں۔ جب تک ہم مطمئن نہیں ہو جاتے، ہم اسکول نہیں کھولنے جا رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اس سال دہلی حکومت نے کورونا کی وبا کے پیش نظر یوم آزادی کی تقریب دہلی سکریٹریت میں منعقد کی تھی۔ اس پہلے ہر سال یہ تقریب چھترسال اسٹیڈیم میں منعقد ہوتی چلی آ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے یوم آزادی کے موقع پر لوگوں سے تین باتوں پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا زندگی میں کبھی بدعنوانی نہیں کریں گے، نہ رشوت لیں گے اور نہ دیں گے۔ دوسرے ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے آلودگی میں اضافہ ہو۔ آلوگی پیدا کرکے ہم نہ صرف اپنے ہموطنوں کی جان سے کھیل رہے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی جان بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔ تیسرا اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب اپنے گھر، اپنے ڈرائنگ روم میں کوڑا نہیں پھینکتے تو شہر کی سڑکوں پر اسے کیوں پھینک دیتے ہیں!

اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’آج 15 اگست کے موقع پر ان تین باتوں پر عمل کرنے کا عہد کریں، تبھی ہم سوچ سکتے ہیں اور ان لوگوں کی قربانی کو بہتر طریقہ سے یاد کر سکتے ہیں جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...