اُڈپی : کرناٹک میں اگست سے مرحلہ وار اسکول شروع ہونگے، آن لائن تعلیم بچوں کے لئے صحیح نہیں ہے : وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th June 2020, 8:19 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی :9؍جون (ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک کے  اسکولوں کی دوبارہ شروعات  ماہ اگست میں مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان  وزیرتعلیم سریش کمار نے کیا ۔ضلع اُڈپی کے منی پال میں منگل کو ایس ایس ایل سی امتحانات کی پیشگی تیاریوں  کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  ریاستی حکومت مرحلہ وار اسکولوں کی شروعات پر غور کررہی ہے ، اس سے قبل سبھی ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ، کابینہ میں فیصلہ لینے کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ 

 اُڈپی، دکشن کنڑا اور اترکنڑا اضلاع کے ضلع پنچایت سی ای اؤ ، محکمہ تعلیمات کے ڈی ڈی پی اؤ اور بی ای اؤ کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے  گفتگو کرتے ہوئے  وزیر تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ فی الحال ریاست میں اسکولوں کو   شروع کرنے کاحکومت  کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سریش کمار نےکہاکہ ممکن ہے کہ اگست کے درمیان میں اسکول شروع ہوں، مرحلہ وار پہلے ہائی اسکول ،پھر ہائر پرائمری ، پھر پرائمری اسکول شروع  کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تعلیمی زندگی کا خیال رکھتے ہوئے ہم ایس ایس ایل سی امتحانات رد نہیں کریں گے ، بلکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ امتحانات منعقد کریں گے۔ کنٹین منٹ زون کے طلبا اگر 25جون کو امتحانات میں حاضر نہیں ہوتے ہیں تو انہیں سپلیمنٹری امتحانات میں فرش امیدوار کے طورپر امتحانات کے پرچے لکھنے کا موقع دیاجائے گا۔  

وزیر تعلیم نے بتایاکہ ابھی تک میں نے بحیثیت وزیر تعلیم ریاست کے 34تعلیمی اضلاع میں سے 28اضلاع کا دورہ کرتےہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لے چکا ہوں۔ ساتھ ہی عوامی نمائندوں ، محکمہ جات افسران ، والدین سمیت سبھی کے ساتھ گفتگو بھی کیاہوں ،انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں امتحانات کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں۔

پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر برائے ماہی گیر کوٹاشری نواس  پجاری ، رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ، لال جی ٹنڈن ، ضلع پنچایت صدر دنیکر بابو، ڈی ڈی پی آئی شیشین کارنجی وغیرہ موجود تھے۔

آن لائن تعلیم کے متعلق بدھ کو فیصلہ : گزشتہ کچھ دنوں سے آن لائن تعلیم کے متعلق کافی بحث ہورہی ہے ، اس سلسلےمیں غور وفکر کرنے آج  بلائی گئی میٹنگ ادھوری رہی ، اس لئے کل بدھ کو  پھر میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس میں آن لائن تعلیم کے متعلق مفصل بات چیت ہوگی۔ وزیر تعلیم نے ایل کے جی ، یوکے جی بچوں کو بھی آن لائن تعلیم دینے کی کوششوں پر بیزارگی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ چھوٹے چھوٹے بچوں اور پرائمری کے طلبا کو آن لائن تعلیم دینا صحیح نہیں ہے  ، اس سے ان پر برے اثرات  مرتب ہوسکتے ہیں۔

سریش کمار نے کہاکہ آن لائن تعلیم سے طلبا کے ساتھ والدین پر بھی بوجھ بڑھ جاتاہے، ان سبھی باتوں کولے کر کل میٹنگ میں غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ لیں گے۔ میٹنگ میں ماہر اطفال ، بچوں کے ماہر نفسیات بھی حاضر رہیں گے ۔ کلی طورپر مانا جارہاہے کہ آن لائن تعلیم کے ذریعے والدین و سرپرستوں سے رقم وصول کرنے کا ذریعہ نہ بنے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...