21ستمبر سے کھلیں گے نویں سے بارہویں جماعت کے اسکول، وزارت صحت نے جاری کی گائیڈلائنز 

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 10:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں اسکول ایک طویل وقت سے بند ہیں۔ طلباء اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ لیکن اب ایک بار پھر طلباء اپنے اسکول جاسکیں گے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود نے 21 ستمبر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ 21 ستمبر سے نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول کھولے جائیں گے۔ وزارت نے ان کلاسز کے کھولنے کے لئے ہدایات جاری کیا ہے تاکہ اسکول آنے والے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایس او پی کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء اگر اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اسکول جانا چاہیں تو وہ جاسکیں گے، لیکن اس کے لیے طلبا کو تحریری طور پر اپنے والدین سے اجازت لینا ہوگی۔

وزارت صحت نے یہ معلومات ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے دی۔ وزارت نے کہاکہ وزارت صحت کوویڈ 19 کے حوالے سے اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پی جاری کررہا ہے۔

وزارت صحت وخاندانی بہبود نے سماجی دوری کے حوالے سے ہدایات اصول جاری کیے ہیں، جن میں چہرے پرماسک کا استعمال اور طلباء کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے، اروگی سیتو ایپ کو انسٹال کرنا اور تھوکنے سے منع کیا گیا ہے۔

وہیں کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے طلباء، اساتذہ یا ملازمین کو اسکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکولوں کو دوبارہ کھلنے سے پہلے سینٹائرز کیا جائے گا۔ طلباء کے بیٹھنے کا انتظام ایسا کیاجائے گا کہ ان کے درمیان 6 فٹ کی دوری برقرار رہے۔ کھیل کود سے متعلق سرگرمیوں کو لے کر طلباء کو ایک ساتھ جمع ہونے کی ممانعت ہے، کیونکہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔ہدایات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن اور ڈسٹنسنگ لرننگ جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...