مدھیہ پردیش میں 21 ستمبر سے جزوری طور پر اسکول کھلیں گے, دہلی میں 5 اکتوبر تک بند رہیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 2:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزارت داخلہ، حکومت ہند کی جانب سے سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ان لاک کے سلسلے میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 21 ستمبر سے جزوری طور پر کھلیں گے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق معمول کے مطابق کلاسز نہیں ہوں گی لیکن اساتذہ معمول کے مطابق اسکولوں میں دستیاب رہیں گے۔ طلبا کسی موضوع پر اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے اپنے والدین کی اجازت سے مکمل احتیاط برتتے ہوئے اسکول آسکتے ہیں۔ طلبا اور اساتذہ کے درمیان باہمی بات چیت چھوٹے چھوٹے گروپوں میں وقفے وقفے سے کرنی ہوگی۔ کووڈ انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اسکولوں کو محکمہ صحت کی جانب سے دیئے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اساتذہ اور طلبا 6 فٹ کی جسمانی دوری، فیس کور یا ماسک کا استعمال، بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور سنیٹائز کرنے جیسے لازمی طریقوں پر عمل کریں گے۔ اسکول کی سبھی ایسی سطح اور آلات کا کلاس شروع ہونے اور ختم ہونے کے بعد ایک فیصد ہائی پوکلورائڈ کے استعمال سے سنیٹائزیشن کرنا لازمی ہوگا۔ طلبا، اساتذہ یا ملازمین میں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہونے پر نزدیکی طبی مراکز کو فوراً مطلع کرکے طبی مشورہ لینا ہوگا۔ اگر وہ شخص پازیٹیو آتا ہے تو پورے احاطے کو چراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

ادھر دہلی میں کورونا وائرس کا اثر بڑھنے کے سبب دلی میں اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔دہلی حکومت کے تعلیم کے محکمے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ راجدھانی میں سبھی اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اسکولوں کے بند ہونے کے دوران آن لائن کلاسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

پہلے ایسی رپورٹیں تھیں کہ 21 ستمبر سے اسکول جزوی طور پر کھلنے شروع ہوجائیں گے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش ںظر زیادہ تر ریاستیں ابھی اسکول کھولنے کے معاملے میں ہکچا رہی ہیں۔ آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ جیسی ریاستیں اگرچہ اسکول کھول رہی ہیں۔ دوسری جانب ہماچل پردیش، کرناٹک، گجرات حکومتوں نے اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس فہرست میں دلی بھی شامل ہوگئی ہے۔

دہلی ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں اساتذہ اور ملازمین کو ضرورت کے مطابق پرانی رہنما ہدایات کے مطابق اسکول بلایا جاسکتا ہے۔ سرکاری، امداد یافتہ، پرائیویٹ اور میونسپل سمیت دلی کے سبھی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس سرکلر کے بارے میں ملازمین، والدین اور طلبا کو فون کال / ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع سے اطلاع دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...