امدادی اسکولوں میں اساتذہ کے خالی عہدے بھرتی کرنے منظوری، اگلے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا: سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

وجیا پورہ،24؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ایس سریش کمار نے آج کہا کہ امدادی اسکولوں میں وظیفہ یاب اور انتقال کرجانے والے اساتذہ کی جگہ نئے اساتذہ کا تقرر کرنے فائنانس ڈپارٹمنٹ سے انہو ں نے بات کی ہے۔اب ان خالی عہدوں پر فوری بھرتی کی جاسکتی ہے۔شہرمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں کے درمیان کے اے ٹی نے رکاوٹ کھڑی کی ہے۔ لیکن نئے اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق تاخیر کردی ہے۔اسی وجہ سے تبادلوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ کے افسروں سے وہ تبادلہ خیال کریں گے۔

تعلیمی سال کا آغاز: سریش کمار نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وباء کی وجہ سے بورڈ امتحانات ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم امتحانات کے لئے تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ تعلیمی سال برائے 2021-2022 کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔