بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے ساحلی تعلقوں میں کل سنیچر کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی؛ بھاری بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/اکتوبر(ایس او نیوز) اگلے چوبیس گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے  ضلع اُترکنڑا کے تمام ساحلی تعلقہ جات میں  کل سنیچر کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

  گذشتہ چار  دنوں سے ضلع بھر میں بارش ہورہی ہے، مگر محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں  طوفانی ہواوں کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار  نے محکمہ تعلیمات کو اسکولوں اورکالجوں میں چھٹی کا اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے، ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  کاروار تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی این جی نائک نے  ساحلی تعلقہ جات کے تمام بلاک ایجوکیشن آفسروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ  تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کریں۔ ڈی  ڈی پی آئی نے اس بات کی بھی ہدایت جاری کی ہے کہ سنیچر کے کلاسس کسی دوسرے دن  لئے جائیں۔

اُدھر اُڈپی اور دکشن کنڑا میں آج جمعہ کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد آج  وہاں تمام تعلیمی ادارے بند تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...