کل پیر کو بھارت بند کے موقع پر بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان؛ دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھی ہوگا مکمل بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th September 2018, 8:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9/ ستمبر (ایس او نیوز)کل پیر کو بھارت بند کے موقع پر بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  مہنگائی کے خلاف کانگریس کی طرف سے کل ہورہے بھارت بند کو دیکھتے ہوئے  پوری ریاست کرناٹک  میں بند کا زبردست اثر نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں حفاظتی اقدامات کے طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے اسکول اور کالجس بند رکھنے کا اعلان پہلے ہی  کیا گیا  تھا، شام ہونے تک ضلع اُتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بھی ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں  چھٹی کا اعلان  کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول  کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق حفاظتی اقدامات کے طور پر کل پیر کو ضلع اُترکنڑا کے سبھی اسکول اور کالجس بند رہیں گے، البتہ تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔

بھٹکل کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے بھی واضح کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے بعد کل پیر کو انجمن کے سبھی ادارے بشمول اسکول اور کالجس بند رہیں گے۔

اُدھر اُڈپی اور ضلع دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے پہلے ہی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی کل  اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑھتے اضافہ کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے کل بھارت بند منانے کا اعلان کیا تھا، جس کی  کئی دیگر سیاسی پارٹیوں سمیت کئی ایک سماجی اداروں نے بھی  حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔