کل بدھ سے کھل رہے ہیں اسکول، اسکولوں میں دئے جانے والے دوپہر کے کھانوں پر پڑ سکتا ہے پانی کی قلت کا اثر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th May 2019, 4:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں پانی کی جو قلت پائی جارہی ہے، اُس کا اثر کل سے کھلنے والے اسکولوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے اور  اسکولوں میں دئے جانے والے  دوپہر کے کھانوں پربھی اس کی مار پڑ سکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بچوں کو ہاتھ منہ دھونے،  ٹوائلٹ کا استعمال کرنے  وغیرہ  کے لئے بھی پانی  کی کمی محسوس ہوگی۔ مگر بتایا گیا ہے کہ  اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر نے  تمام علاقوں میں سرکاری اہلکاروں  سے  پانی کی قلت کے تعلق سےرپورٹ طلب کی ہے اور اس ضمن میں مناسب اقدامات اُٹھانے کی ہدایات جاری کی   ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو کرناٹک میں ہر سال 29 مئی کو ہی  اسکول کھلتے ہیں اور نئے تعلیمی دور کا آغاز ہوتا ہے، مگر اکثر اسکولوں میں ٹیچروں اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ایک دن پہلے ہی  حاضری ہوجاتی ہے، کئی سرکاری اسکولوں میں  ایک دن قبل ہی بچوں کو  کتابیں اور نوٹ بکس تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے اور بچوں کا استقبال کرنے  آج منگل کو  ہی کئی ایک  اسکولوں  میں صاف صفائی کی گئی ہے۔

ضلع اُترکنڑا میں پانی کی اس قدر شدید قلت پائی جارہی ہے  کہ اس کا راست اثر اسکولوں پرپڑنا طے سمجھا جارہا ہے۔ بالخصوص سرکاری اسکولوں میں جہاں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے، کہا جارہا تھا کہ  اُن اسکولوں میں کھانا پکانے والی خواتین  پاس پڑوس کے کنووں سے پانی لاسکتی ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ پورے کےپورے   علاقوں میں  کنویں  سوکھ گئے ہیں کہ اُن  اسکولوں  کے اطراف دور دور تک بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔ایسے میں  اطراف کے کنووں سے بھی پانی  لانا ممکن نہیں ہے۔  اس تعلق سے جب ساحل آن لائن نے  بھٹکل  بلاک ایجوکیشن آفسر مسٹر مونجی سے  دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں ایسےاسکولوں کی نشاندہی  کی گئی ہے اور تعلقہ پنچایت سمیت گرام پنچایت کے تعاون سے  اُن سبھی اسکولوں کو ٹینکوں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، لہٰذا انہوں نے یقین دلایا کہ  اسکولوں میں ٹینک کی مدد سے پانی کا بروقت انتظام کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...