لکشدیپ کے نااہل ٹھہرائے گئے رکن پارلیمنٹ فیضل کی رکنیت بحالی میں تاخیر معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز لکشدیپ کے نااہل قرار دیئے گئے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل پی پی کے ذریعہ ان کی رکنیت بحالی کرنے میں ہو رہی تاخیر کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ فیضل کی 10 سال کی جیل کی سزا پر کیرالہ ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو روک لگا دی تھی، اس کے باوجود ابھی تک ان کی پارلیمانی رکنیت بحال نہیں ہو سکی ہے۔

سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے فیضل کی طرف سے پیش ہو کر اس معاملے کو ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ کے سامنے رکھا۔ سنگھوی نے جانکاری دی کہ خط لکھے گئے تھے، لیکن فیضل کی رکنیت بحال کرنے کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں مختصر سماعت کے بعد منگل کے روز عرضی پر سماعت کی اجازت دی۔

فیضل کے ذریعہ پیش کردہ عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے 13 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیا، جس میں انھیں رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل ٹھہرایا گیا تھا۔ وکیل کے آر ششی پربھو کے ذریعہ داخل عرضی میں این سی پی لیڈر نے کہا کہ ان کی سزا پر ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو روک لگا دی اور عدالت عظمیٰ نے بھی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے باوجود اب تک لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...