اسکالر شپ گھپلہ: سی بی آئی کے بجائے ایس آئی ٹی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 1:11 PM | ملکی خبریں |

نینی تال،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ حکومت تقریباً 600 کروڑ روپے کی اسکالر شپ گھپلہ کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔ حکومت چاہتی ہے کہ گھپلہ کی تحقیقات خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) ہی کرے۔ ریاست کے چیف سکریٹری اوم پرکاش کی جانب سے جمعہ کو اترا کھنڈ ہائی کورٹ میں جواب پیش کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ابھی تک گھپلے کی 77 فیصد جانچ مکمل ہوچکی ہے، صرف 23 فیصد تحقیقات باقی رہ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کے لیے عدالت سے مزید چھ ماہ کا وقت طلب کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ حکومت کے اس جواب پر عدالت عالیہ کو پیر کو فیصلہ کرنا ہے۔ دہرادون کے رہائشی روندر جگران کی طرف سے دائر پی آئی ایل پر جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس روی کمار ملیمتھ و جج روندر میٹھانی کی بنچ میں سماعت ہوئی۔ بنچ نے اس سے قبل حکومت سے سوال کیا تھا کہ گھپلے میں ہو رہی تاخیر کے پیش نظر کیوں نہ اس کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کردی جائے۔ اس کے بعد چیف سکریٹری کی جانب سے یہ جواب سامنے آیا ہے۔

درخواست گزار جگران کی طرف سے 2018 میں ایک پی آئی ایل دائر کرکے طلبہ کے وظیفہ گھپلہ کو ظاہر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا کہ ایس سی ایس ٹی کے طلباء کے نام پر کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا گیا ہے۔ حکومت ایس آئی ٹی تحقیقات کے نام پر خانہ پری کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کی نگرانی میں دو الگ الگ ایس آئی ٹی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایک ٹیم کو ہری دوار اور دہرادون کے معاملات کی جانچ سونپی گئی جبکہ بقیہ گیارہ اضلاع کے معاملے کی تحقیقات آئی پی ایس افسر سنجے گنجیال والی ایس آی ٹی کے حوالے کی گئی۔ ابھی تک ایس آئی ٹی کے رڈار پر آئے 24 ملزم پکڑے جاچکے ہیں جبکہ مانا جارہا ہے کہ دہرادون میں کچھ بڑے نام اس کی گرفت میں آسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

بی جے پی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا رہی ہے، چندر پور میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے کنہیاکمار کا پر جوش خطاب

۴کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ نہیں کر سکی۔ اس ناکامی کو چھپانے کی غرض سے  وہ ’’ اب کی بار 400 پار‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے۔‘‘  کنہیا کمار ودربھ کے ضلع چندر پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ...

ممتا بنرجی نے بھی الیکشن کمیشن پر لگایا بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام!

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں ایک بھی فساد ہوا تو وہ کمیشن کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دیں ...

مودی حکومت ریاستوں کے ساتھ تفریق اور ملک کے آئینی ڈھانچہ کو کمزور کر رہی: ملکارجن کھرگے

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کی ریلیاں اور روڈ شو زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج پڈوچیری و تمل ناڈو میں اجلاسِ عام سے خطاب کیا جس میں بی جے پی کو بدعنوانی کے ایشو پر کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ...

لوک سبھا انتخاب: الیکشن کمیشن نے قائم کیا ریکارڈ، ووٹنگ سے قبل ہی 4650 کروڑ روپے ضبط

لوک سبھا انتخاب کو بدعنوانی سے پاک اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ 15 اپریل کو کمیشن نے اس تعلق سے ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے افسران یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے ضبط کر رہے ہیں۔