ایس سی-ایس ٹی حقوق پر حملے کیے جا رہے ہیں: چندر شیکھر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:24 PM | ملکی خبریں |

جونپور،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے صدر چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو دلتوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور انھیں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جونپور کے بی آر پی انٹر کالج کے گراؤنڈ میں جمعرات کو منعقدہ ’بہوجن سماج بھائی چارہ بناؤ مہا سمیلن‘ میں چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی کے حقوق پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

معاشرے کے لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے گمراہ ہونے کے بجائے اپنے ووٹ کی چوٹ صحیح جگہ پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سماجی تبدیلی کے جس انقلاب کو بیدار کیا ہے، اسے بچائے رکھنے کے لیے سبھی کو ایک ساتھ ہوکر لڑائی لڑنا ہوگی۔ اس دوران مختلف جگہوں سے بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے عہدیداران اور کارکنان ’مہا سمیلن‘ (ریلی) میں پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...