کانپور گرلز شیلٹر ہوم: لڑکیوں کو کورونا سے متاثر ہونے پر یوپی سرکار سے جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 11:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سپریم کورٹ نے اترپردیش کے کانپور میں واقع ایک گرلز شیلٹر ہوم میں 57 نابالغ لڑکیوں کے کورونا وائرس سے متاثڑ ہونے کی خبروں کے حوالہ سے ریاستی حکومت سے منگل کوجواب طلب کیا۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ، جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس ایس کے رویندر بھٹ کی بنچ نے گرلزشیلٹر ہومز میں کورونا وبا کے متاثرین سے متعلق ازخود نوٹس معاملہ ویڈیو کانفرنسنگ کی سماعت کرتے ہوئے اترپردیش، پنجاب، بہار، اتراکھنڈ اور تری پورہ کو جمعہ تک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے یوگی حکومت کو کانپور گرلز شیلٹر ہوم میں نابالغ لڑکیوں کے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق الگ سے ایک حلف نامہ داخل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے اصلاح اطفال گھروں میں کوروناوائرس کے لئے ایڈوکیٹ گروور اگروال کو ’نیائے متر‘ مقرر کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔

اس سے قبل تمل ناڈو کے شیلٹر میں کورونا متاثرین بچوں کے بارے میں جسٹس راؤ نے وہاں کے وکیل سے جاننے کی کوشش کی تھی۔ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بالاجی سرینواسن پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شیلٹر ہوم میں کورونا وائرس سے متاثر تمام لڑکیاں اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں اور وہ دوبارہ شیلٹر ہوم میں واپس آگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان شیلٹر ہومز میں کوئی لڑکی کورونا سے متاثر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...