کیا رُکے گی26جنوری کو ٹریکٹر ریلی؟ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس سے کہا:آپ قانون کے مطابق کارروائی کریں
نئی دہلی،19؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کسانوں کی جانب سے26جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے خلاف دہلی پولیس کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ دہلی میں داخلے کا مقاملہ نظم ونسق کا ہے، پولیس اس کا تعین کرے گی- سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم آج سماعت ملتوی کر رہے ہیں، آپ قانون کے مطابق کارروائی کریں -
چیف جسٹس نے اے پی سنگھ کو بتایا کہ پولیس فیصلہ کرے گی کہ دہلی کون آئے گا اور کون نہیں آئے گا- ہم پہلی اتھارٹی نہیں ہیں - واضح رہے کہ اے پی سنگھ نے رام لیلا میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت طلب کی تھی-اسی دوران چیف جسٹس نے اے جی سے کہا کہ آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ آپ کوعدالت سے حکم ملے- آپ اپنے حقوق کا استعمال کریں -
انہوں نے کہا کہ ہم بدھ کے روز کیس کی سماعت کریں گے- سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اے پی سنگھ سے پوچھا کہ کسانوں کی دوسری تنظیمیں کہاں ہیں؟ دوے نے بتایا کہ وہ پیش ہورہے ہیں - اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت بدھ کوہوگی-