سپریم کورٹ کا ’آر او فلٹر‘ سے این جی ٹی کی پابندی ہٹانے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 11:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز دہلی میں آر او کے استعمال پر نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی ) کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے معاملہ میں کسی طرح کی مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی نے آر او کمپنیوں سے کہا کہ وہ اپنی بات رکھنے کے لئے مرکزی حکومت سے رجوع کریں۔ جسٹس روہنگٹن فالی نریمن کی سربراہی میں قائم بنچ نے آر او بنانے والی کمپنیوں کو اپنی بات لے کر 10 دن کے اندر اندر مرکزی حکومت کے پاس جا کر اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ وہ این جی ٹی کے حکم اور آر او مینوفیکچررز کی باتوں کو بھی یاد رکھیں۔ این جی ٹی نے کہا تھا کہ دہلی کے ان علاقوں میں آر او فلٹر کا استعمال نہیں ہوگا جہاں پانی میں تحلیل شدہ ٹھوس مادے( ٹی ڈی ایس )کی مقدار 500 سے کم ہو گی۔

واٹرکوالٹی انڈیا ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے دہلی میں آر او فلٹر کے استعمال پر نیشنل گرین ٹریبیونل ( این جی ٹی) کی پابندی ہٹانے کی مانگ کی تھی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی معیار بیورو (بی آئی ایس) کی رپورٹ دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔ ایسے میں آر او کا استعمال نہ ہونے سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔

آر او مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وکیلوں نے کہا کہ آر او کا استعمال متعدد طبی مقاصد میں کیا جاتا ہے ، خاص طور پر ڈائیلاسس میں ، لیکن این جی ٹی نے مکمل طور پر آر او کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ وکیل نے اپنے حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ، ’’آر او پانی سے بڑے پیمانے پر نجاست کو دور کرتا ہے۔ یہ پانی کو صاف رکھنے میں مفید ہے۔‘‘ دریں اثنا، عدالت عظمیٰ نے مرکز ی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے ایسوسی ایشن کے دلائل پر غور کرے ۔ ایسوسی ایشن 10 دن کے اندر حکومت کے سامنے اپنے دلائل پیش کرے گی۔

این جی ٹی کا کیا حکم ہے؟

این جی ٹی نے 20 مئی 2019 کو دہلی میں ان مقامات پر آراو فلٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو کہا ہے جہاں پانی میں ٹی ڈی ایس (ٹوٹل ڈیزولو سالڈ) کی مقدار 500 ملی گرام فی لیٹر سے بھی کم ہے۔ نیز، معدنیات کے بغیر پانی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے این جی ٹی نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ ملک بھر میں جہاں بھی آر او کے استعمال کی اجازت ہے وہاں پر 60 فیصد سے زیادہ پانی کو دوبارہ استعمال کیا جانا لازمی قرار دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...