بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار، ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 10:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں ریاستی حکومت کے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ریاست بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے بہار حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر کہا کہ عرضی گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی یعنی پی آئی ایل یعنی (پبلک انٹرسٹ لٹی گیشن) کو پبلسٹی انٹرسٹ لٹی گیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ہدایات کس طرح جاری کر سکتے ہیں کہ کسی خاص ذات کو کتنا ریزرویشن دیا جائے؟ ججوں نے کہا کہ ہم ایسی ہدایات جاری نہیں کر سکتے۔ ان عرضیوں پر غور نہیں کیا جا سکتا۔ بنچ نے حکم دیا کہ تمام عرضیوں کو واپس لی ہوئی تصور کرتے ہوئے انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ قانون میں مناسب اقدام تلاش کرنے کی آزادی دی جاتی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ بہار حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کرا رہی ہے اور اس کا پہلا مرحلہ 7 جنوری سے 21 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے تین الگ الگ عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ اس معاملہ پر ’ہندو سینا‘ اور نالندہ ضلع کے ایک شخص نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے بہار حکومت کے 6 جون 2022 کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بہار حکومت کو راحت ملی ہے کیونکہ ذات پر مبنی مردم شماری کا پہلا مرحلہ 21 جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔ دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ 31 مئی تک بہار حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کا کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...