گجرات: دو راجیہ سبھا سیٹوں پر الگ الگ ضمنی انتخاب معاملے پر سپریم کورٹ کرے گا سماعت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر کانگریس کی درخواست پر سپریم کورٹ سماعت کے لئے تیار ہے۔اس معاملے پر بدھ کو سماعت ہوگی۔گجرات کانگریس کے اپوزیشن لیڈر پریش بھائی دھنانی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے دو سیٹوں کے لئے جاری الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔ان کے ذریعہ امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کے ذریعہ خالی کی گئی سیٹوں پر ایک ساتھ انتخابات کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی دن دونوں سیٹوں پر مختلف انتخابات کرانا غیر آئینی اور آئین کی روح کے خلاف ہے۔گجرات سے راجیہ سبھا میں خالی ہوئی دو سیٹوں پر بھی 5 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔ دراصل الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امت شاہ کو لوک سبھا انتخابات جیتنے کی سرٹیفکیٹ 23 مئی کو ہی مل گئی تھی  جبکہ اسمرتی ایرانی کو 24 مئی کو ملی۔اس سے دونوں کے انتخابات میں ایک دن کا فرق ہو گیا۔اسی بنیاد پر کمیشن نے ریاست کی دونوں سیٹوں کو الگ الگ سمجھا ہے، لیکن انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ایسا ہونے سے اب دونوں سیٹوں پر بی جے پی کو فتح مل جائے گی۔کیونکہ وہاں پہلی ترجیح ووٹ نئے طریقے سے ہوں گے۔لیکن ایک ساتھ الیکشن ہوتے تو کانگریس کو ایک نشست مل جاتی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...