لندن: جسٹس چندرچوڑ کو بابری مسجد اور مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سوالات کا سامنا

Source: S.O. News Service | Published on 25th June 2022, 11:41 AM | عالمی خبریں | ملکی خبریں |

لندن ، 25؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو پیر کو لندن کے کنگز کالج میں منعقدہ’ انسانی حقوق کا تحفظ اور شہری آزادیوں کا تحفظ : جمہوریت میں عدالتوں کا کردار کے موضوع پر ایک سیمینار کے دوران کچھ سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سے سپریم کورٹ کے ذریعے ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کو دیے گئے انصاف کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں ملک میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو من مانے طریقے سے منہدم کرنے کے لیے بلڈوزر کے استعمال ، حجاب کے تنازع ، بابری مسجد کے فیصلے ، اور یہاں تک کہ آرٹیکل370 کی منسوخی جیسے معاملات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

جسٹس چندر چوڑ نے زیادہ تر سوالات کے لیے اس حقیقت کا حوالہ دیا کہ کیس فی الحال عدالت میں ہے اور وہ ان پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے  کیونکہ وہ ایک جج ہیں ، اس تناظر ، پر کچھ پابندیاں عائد ہیں ۔ بابری مسجد کے معاملے میں جہاں  سپریم کور ٹ نے رام جنم بھومی مندر کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے پر تنقید کا حصہ بننا درست نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عدالتیں مسلم یا دیگر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملات کو نہیں نمٹاتی ہیں۔ مسلمانوں کے گھروں  کی مسماری سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے تعطیلاتی بنچ نے معاملہ اٹھایا اور اس معاملے پر نوٹس جاری کیا۔

سیمینار میں جسٹس چندر چوڑ نے مشاہدہ کیا کہ اکثر سپریم کورٹ کو دفاع کی پہلی لائن کے طور پر سمجھا جاتا ہے، یا معاشرے کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلوں کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ عدالت عظمیٰ کو بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے میڈیا کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اکثر نیوز میڈیا اور سوشل میڈیا،مسلمانوں اور دیگر پسماندہ برادریوں سے متعلق مقدمات کو اجا گر نہیں کرتا جن سے سپریم کورٹ نمٹ رہی ہے۔ مذہب کی آزادی اور ان کے حقوق کے معاملات میں ، انہوں نے حوالہ دیا کہ عدالت نے لسانی یا مذہبی تناظر میں مذہبی فرقوں حقوق کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقلیتوں کے تعلیمی مراکز قائم کرنے کے حقوق کو برقرار رکھا ہے۔ کنگز کالج میں منعقدہ سیمینار، جو ویب پر بھی نشر کیا گیا، جسٹس چندر چوڑ نے انسانی حقوق کے بہت سے اہم مقدمات پر روشنی ڈالی جن پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...