بریکنگ نیوز

انل دیشمکھ نے لی راحت کی سانس، سپریم کورٹ نے ضمانت کے خلاف داخل سی بی آئی کی عرضی کو کیا خارج

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 10:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ درج معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے انل دیشمکھ کو 100 کروڑ روپے کی مبینہ وصولی معاملے میں ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمانت کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن اب اسے خارج کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت دیئے جانے کے بعد انل دیشمکھ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ حالانکہ سی بی آئی بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھی اس لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سی بی آئی نے گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ میں انل دیشمکھ کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو چیلنج پیش کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے 12 دسمبر کو انل دیشمکھ کو ایک لاکھ نجی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ضمانت کے حکم کے خلاف اپیل داخل کرنے کے لیے 10 دن کا وقت بھی دیا تھا۔

دراصل نومبر 2022 میں ممبئی کی خصوصی عدالت نے انل دیشمکھ کی ضمانت کو خارج کر دیا تھا۔ بعد ازاں انل دیشمکھ نے ذیلی عدالت کے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ یہاں سے انھیں ضمانت مل گئی۔ پھر سی بی آئی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھرسے ماں اور  اس کے دوبچوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد : بیوی ، بیٹا اور بیٹی ہلاک

ریاست تمل ناڈو کے کُنّم کولم کے پنّیتا ڈمنلی میں ماں اور اس کے دو بچوں کی  گھر میں نعشیں پائی گئیں ۔ صبح سویرے  نعشیں جلی ہوئی  حالت میں پتہ چلیں۔ مہلوکین کی شناخت حارث کی بیوی شفینہ ، تین سالہ اجوہ اور ڈیڑھ سالہ امن کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف حارث کی ماں ہونے کی ...

دہلی میں بی بی سی دفتر کے سامنے ہندو سینا کا احتجاج

ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔

بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کی ہڑتال ملتوی

 یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا کا بی جے پی پر حملہ، کہا؛ ملک میں نہ نفرت چلے گی نہ تقسیم

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور  ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری پڑاؤ پر،پلوامہ پہنچ گئی

بھارت جوڑو یاترا  جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے  یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی  اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل  ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل ...