سپریم کورٹ کی راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی پر روک لگانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2020, 12:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/فروری (ایس او نیوز/یواین آئی) سپریم کورٹ نے غیر قانونی ریت کان کنی کے سلسلے میں بدھ کو راجستھان حکومت کی سز زنش کرتے ہوئے ریاست میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی ریت کان کنی پر رول لگانے کے لئے فوراً قدم اٹھانے کی ہدایت بدھ کو دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے ریاستی حکومت،کلیکٹروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹوں کو غیر قانونی کان کنی پر روک کے لئے فوری طورپر قدم اٹھانے کو کہا ہے ۔عدالت نے ریاستی حکومت کو چار ہفتے کے اندر رپورٹ سونپنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔سپریم کورٹ نے مرکزی اختیاراتی کمیٹی (سی ای سی)کو راجتھان میں غیر قانونی کان کنی معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی اور چھ ہفتے کے اندر اپنے مشوروں کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔جسٹس بوبڑے نے کہا،‘‘ریت کان کنی کی وجہ سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ۔’’عدالت راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی کے سلسلے میں کئی عرضیوں کی مشترکہ سماعت کررہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...