فرضی خبریں پھیلانے والوں کی خیر نہیں میڈیا کوسپریم کورٹ کی ہدایت پرعمل کرنے حکومت کے احکامات

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2020, 2:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے کورونا وائرس(کووڈ19-)کے متعلق فرضی خبریں دینے کے پیش نظر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو اس پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزارت نے آج یہاں ایک حکم نامہ جاری کر کے اس کی کاپی پریس کونسل، نیوز براڈ کاسٹنگ اسوسی ایشن نیشنل، انڈین براڈ کاسٹنگ فاؤنڈیشن کو بھیجی ہیں تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جا سکے۔سپریم کورٹ نے حکومت کو ملک میں کورونا وائرس سے متعلق فرضی خبریں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی منگل کو ہدایت دی تھی۔

مرکز نے سرکاری مشینری سے حقائق کی تصدیق کئے بغیرکورونا سے متعلق کوئی بھی رپورٹ شائع یا نشر کرنے سے روک کی ہدایات جاری کرنے کے لئے عدالت سے درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی خصوصی بنچ نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کے لئے پیدا ہوئے مسائل کے تدارک کے لئے ہدایات جاری کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کئی ہدایات بھی جاری کیں۔

بینچ نے ایڈوکیٹ الکھ آلوک شریواستو اور رشم بنسل کی عرضیوں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشترکہ سماعت کے دوران نہ صرف مرکزی حکومت کی طرف سے آن لائن پیش کی گئی سٹیٹس رپورٹ کا تفصیلی مطالعہ کیا، بلکہ سالیسٹر جنرل کی جانب سے پیش کی گئی دلائل کو بھی سنجیدگی سے سنا۔ مرکزی حکومت نے 39 صفحات پر مشتمل سٹیٹس رپورٹ کے 56 ویں پیراگراف میں میڈیا میں کورونا وائرس سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت و نشریات پر روک لگانے کے لئے عدالت سے درخواست کی ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو یہ ہدایات جاری کرنی چا ہے تا کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ کوروناوائرس کے ساتھ منسلک خبروں کی متعلقہ حکام سے تصدیق کئے بغیر نہ تو پرنٹ میڈیا میں شائع، نہ ہی چینلوں پر یا ویب سائٹس پر نشر کرے۔

سٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت و نشریات سے بلا جواز لوگوں میں افراتفری پیدا ہو گی۔ اپنے دفتر ہی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکز کا موقف رکھ رہے مہتا نے سماعت کے دوران بھی فرضی خبروں پر نکیل کسنے کی عدالت سے درخواست کی تھی، جس کے بعد بینچ نے کہا تھا کہ سوشیل میڈیا، ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر فرضی خبریں شائع کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے اورقانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...