انٹیلی جنس اور سیکورٹی ادارے آر ٹی آئی کے تحت آتے ہیں یانہیں؟ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کودیا طے کرنے اختیار

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2021, 12:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے سرکارکے انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں پرحق معلومات ایکٹ (آر ٹی آئی) لاگو ہونے یا نہ ہونے کولے کر اپنافیصلہ دینے کی دہلی ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے سنیارٹی اور پروموشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کاایک محکمے کو حکم دینے سے متعلقہ اس کاحکم خارج کردیا۔جسٹس ایم آر شاہ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے سرکاری محکمے کے اعتراض پر کوئی فیصلہ کئے بغیر ہدایت دی کہ آر ٹی آئی ایکٹ اس (محکمہ) پر لاگو نہیں ہوتا۔بنچ نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے اٹھایا گیا مخصوص سوال یہ ہے کہ آر ٹی آئی ایکٹ اس تنظیم/محکمہ پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

اس کے باوجود اس اعتراض کا فیصلہ کئے بغیر ہائی کورٹ نے اپیل کنندہ کو آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت مانگے گئے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ترتیب کو پلٹنے کی طرح ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کو پہلے یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ آر ٹی آئی ایکٹ تنظیم یا محکمہ پر لاگو ہے۔اپنے حالیہ حکم میں بنچ نے کہاکہ ہم ہائی کورٹ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اپیل کنندہ تنظیم/ڈیپارٹمنٹ کو آر ٹی آئی ایکٹ کی درخواست کے معاملے پر پہلے فیصلہ کرے اور پھر اسٹے ایپلیکیشن/ایل پی اے پر فیصلہ کرے۔ یہ 8 ہفتے کی مدت میں طے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے 2018 کے فیصلے کے خلاف مرکز کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کر رہی تھی، جس میں محکمہ کو 15 دن کے اندر ملازم کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔