ٹی آر پی گھوٹالہ: ریپبلک ٹی وی کی عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2020, 9:50 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی آر پی گھوٹالہ کے معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں دی گئی، سپریم کورٹ نے عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور عرضی گزار سے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے کہا کہ وہ اس عرضی پر سماعت نہیں کریں گے، اس کے لئے ٹی وی چینل کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ چینل کا دفتر ورلی میں واقع ہے جو کہ فلورا فاؤنٹین (جہاں بامبے ہائی کورٹ موجود ہے) کے نزدیک ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا، ’’بہتر ہوگا کہ آپ کسی بھی طرح کی راحت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ سی آر پی سی کے تحت جانچ کا سامنا کرنے والے کسی بھی عام شہری کی طرح آپ کو بھی ہائی کورٹ میں جانا چاہیے۔‘‘

عدالت نے عرضی گزاروں سے پوچھا کہ وہ پہلے بامبے ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں یہ معاملہ پہلے ہی جا چکا ہے اور ہائی کورٹ سے علیحدہ اس عرضی پر غور کرنے سے یہ پیغام جائے گا کہ ہمیں اعلیٰ عدالتوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس کے بعد چینل کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ہریش سالوے نے عرضی کو واپس لے لیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اب ریپبلک ٹی وی کی طرف سے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ عرضی اے آر جی آؤٹ لائر میڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ اور ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی نے داخل کی ہے۔ عرضی میں ٹی آر پی گھوٹالہ میں ریپبلک ٹی وی کے عہدیدارووں کو جاری کیے گئے سمن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عرضی میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ، کاندیولی تھانہ کے ایس ایچ او، ممبئی کرائم برانچ، ہنسا ریسرچ گروپ اور حکومت ہند کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔