سپریم کورٹ نے غلام نبی آزاد کو دی جموں و کشمیر جانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2019, 7:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت دے دی ہے، کورٹ نے پیر کو جموں و کشمیر سے منسلک غلام نبی آزاد سمیت 8 درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے آزاد کو کشمیر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 4 اضلاع میں جا سکتے ہیں، ان میں اننت ناگ، بارامولا، سرینگر اور جموں ضلع شامل ہیں۔ کورٹ کے حکم کے مطابق غلام نبی آزاد کشمیر دورے کے دوران کسی سیاسی پروگرام میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں جانے کے بعد انہیں سپریم کورٹ کو ایک رپورٹ سونپنی ہوگی۔ عدلت عظمیٰ نے اس سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کے دوران غلام نبی آزاد کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے، سنگھوی نے کہا کہ غلام نبی آزاد 6 بار کے ایم پی ہیں، سابق وزیر اعلی ہیں، پھر بھی انہیں سرینگر ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ غلام نبی آزاد نے 8، 20 اور 24 اگست کو جموں و کشمیر جانے کی کوشش کی تھی، لیکن انہیں سرینگر سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

غور طلب ہے کہ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد کئی بار وادی کشمیر جانے کی کوشش کی تھی، لیکن انتظامیہ نے انہیں سرینگر ایئر پورٹ پر ہی روک کر واپس بھیج دیا تھا، اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی لگائی۔

جموں و کشمیر سے 5 اگست کو مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ لیا تھا، اس کے بعد وادی میں موجود سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت تمام رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کسی بیرونی لیڈر کو وادی میں جانے کی اجازت نہیں ہے، اب بھی وادی کے رہنما نظربند ہیں، دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد اب بھی وادی سے مکمل طور پر پابندیاں ہٹائی نہیں گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...