یو پی: بی جے پی صدر سے ملاقات کے بعد راجبھر نے کہا ’بی جے پی کو میں ہی نیست و نابود کروں گا‘

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:38 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل کئی طرح کی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں، اور اس درمیان بی جے پی کی سابقہ ساتھی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر کی اتر پردیش بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ سے منگل کے روز ہوئی ملاقات نے سیاسی پارہ کو بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ راجبھر نے اسے اخلاقی ملاقات سے تعبیر کیا ہے، لیکن اسدالدین اویسی کے ساتھ مل کر یو پی اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے راجبھر پر اب سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

دراصل راجبھر اور اویسی نے مل کر چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ’بھاگیداری سنکلپ مورچہ‘ تیار کیا ہے اور اسمبلی الیکشن میں کامیابی کی صورت میں کئی وزرائے اعلیٰ بنائے جانے کا منصوبہ بھی لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ ان اعلانات کے باوجود اتر پردیش بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ سے راجبھر کی ملاقات نے کئی طرح کے شبہات پیدا کر دیئے ہیں، اور یہ بھی اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ بی جے پی کی مخالفت کرنے والے اویسی اور راجبھر بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ دراصل کئی پارٹیوں نے پہلے ہی اویسی پر اس طرح کا الزام عائد کیا ہے کہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کے ارادے سے وہ یو پی اسمبلی الیکشن میں اتر رہے ہیں اور اس کا فائدہ بی جے پی کو ہی پہنچے گا۔

بہر حال، راجبھر نے سوتنتر دیو سنگھ کے ساتھ ہوئی اپنی میٹنگ کو اخلاقی ملاقات قرار دیا ہے اور میٹنگ کے بعد بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں آواز بھی بلند کی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہمارے سوتنتر دیو سنگھ کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ کچھ کام تھا جس وجہ سے ہم ملنے گئے تھے اور اس کا کوئی سیاسی مطلب نہیں ہے۔ لوگ اس کا غلط مطلب نکال رہے ہیں۔‘‘ راجبھر نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارا سمجھوتہ بی جے پی سے نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو اتر پردیش سے اوم پرکاش راجبھر ہی نیست و نابود کرے گا۔‘‘

دوسری طرف ایک ہندی نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق جلد ہی بی جے پی اور ایس بی ایس پی پھر ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی نائب صدر دیاشنکر سنگھ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور راجبھر کی ملاقات مثبت رہی ہے اور آئندہ سال ہونے والا اتر پردیش اسمبلی الیکشن بی جے پی و ایس بی ایس پی مل کر لڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...