گاندھی جی کے خلاف بولنے والوں پرکوئی کاروائی نہیں؛سی اے اے پر ڈرامہ کرنے پر بچوں کے والدین اور اساتذہ کو گرفتار کیا جارہا ہے، بھٹکل میں مولانا سید تنویر ہاشمی نےظاہر کی تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2020, 3:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:9؍فروری(ایس اؤ نیوز) گاندھی جی کے خلاف بولنے والوں پر ملک غداری کا کوئی معاملہ درج  نہیں ، دن دہاڑے گولی مارنے کی باتیں کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ، چوراہے پر ، راستوں پر ملک کے دستور کی دھجیاں اڑانے والو ں پر کوئی ملک غداری کا مقدمہ نہیں۔ اس کے برخلاف بیدر کی شاہین اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے ڈرامہ پیش کیا تو ان کے خلاف ملک غداری کا مقدمہ درج ہوتاہے ، ان کے والدین اور اساتذہ کی گرفتاری ہوتی ہے یہ کیا  تماشاہورہاہے۔ سمجھ میں نہیں آرہا ہے، ان باتوں کا اظہار مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر اورصدر مسلم متحدہ کونسل مولانا سید تنویر ہاشمی کیا۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں عہدیداروں اور معزز شخصیات سے’اتحاد ملت ‘ پر  خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے جذبے کو فروغ دینا چاہئے، اس کا تذکرہ جمعہ کے خطبوں میں ہونا چاہئے، ہرجلسہ ، ہر پروگرام میں اس کا ذکر ہونا چاہئے ، ہاں اس بات کو یاد رکھئے کہ یہ اتحاد صرف باتوں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اس تعلق سے  عملی طورپر اقدام  بھی کرنے ہونگے۔اس موقع پر مولانا نے سبھی مسالک اور جماعتوں کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ ’اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں ، دوسروں  کے مسلک کو چھیڑو نہیں‘ ۔انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہاکہ آخر  ہم میں کس بات پر انتشاراور اختلاف ہے، ہم ایک اللہ ،ایک رسولﷺ، ایک کتاب، ایک قبلہ ، ایک کلمہ ، ایک دین کے ماننے والے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہمارے  محراب ومنبر کا استعمال اختلاف کے لئے نہ ہو  بلکہ امت کو جوڑنے کے لئے ہو۔

اتحاد کی بنیاد پر بات رکھتے ہوئے مولانانے کہاکہ ہمیں سی اے اے ، این آر سی جیسے سیاہ قوانین کا سامنا ہے، اپنے مسائل کے لئے اتحاد نہ ہو، ہمیں مودی اور امیت شاہ کے لئے اتحاد نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ ہمارے نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا، خاص کر انہیں سوشیل میڈیا کے متعلق بیدار اور چوکناکرنا ہوگا، کسی کی مخالفت یا غلط پیغامات کے پوسٹ پر لائیک، شئیراور فارورڈ  وغیرہ نہ کریں ۔ یہ موقع نعروں کا نہیں ہے بلکہ سنجیدگی سے قدم اٹھانے کا ہے۔

بیجاپورسے تشریف فرما مولانا ہاشمی نے کہا کہ ملک کے سبھی علماء اور ذمہ داران نے طئے کیا ہے کہ ہمیں نہ سی اے اے چاہئے، نہ این آرسی اور نہ ہی این پی آرچاہئے۔ اس معاملے کو لے کر ملک گیر سطح پر احتجاجات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو بھی احتجاج میں شامل ہونا چاہئے، طلبا وطالبات کابھی احتجاج ہو، اس سلسلے میں خصوصی طورپر اس بات کا اہتمام کریں کہ ہندومسلم مل کر احتجاج کریں ،تعداد برابر کی ہو۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز ، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے سمیت کئی عہدیداران ، اطراف کی جماعتوں کے ذمہ داران ، معزز شخصیات شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔