ساور کر کی تصویر کچرے کے ڈبہ پر بھی لگانے کے لائق نہیں، آر ایس ایس والے رسل مارکیٹ میں چوری چوری گوشت کھاتے ہیں: ہری پرساد

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 1:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ اگست (ایس او  نیوز ) ساورکر آر ایس ایس کا پہلا دہشت گردتھا۔ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ بنگلور کے کچرے کے ڈبے پر بھی ساورکر کی تصویر لگانا مناسب نہیں ہے ۔

بروز جمعہ کانگریس قائدین نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا پر بی جے پی کارکنوں کے انڈے حملے کے خلاف فریڈم پارک میں احتجاج کیا۔ریاستی بی جے پی اور آرایس ایس کو چبھتا ہوا سوال کرتے ہوۓ ہری پرساد نے کہا کہ رسل مارکیٹ جا کر دیکھو، وہ چوری چوری گوشت کھا رہے ہیں۔انڈے چوری کر کے کھارہے ہیں ۔

شیواجی نگر کے ایم ایل اے رضوان ارشد نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے انڈے پھینکنے جیسا بیان نہیں دیا ہے ۔ ساورکر کا نام تاریخ کے اوراق سے ہمیشہ کے لیے چھوڑ نا پڑے گا ۔ اگر ہم انڈالے لیں تو آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اس موقع پر کے پی سی سی کے کارگزارصدر سلیم احمد نے کہا کہ کیا ریاست میں جمہوریت روہگئی ہے؟ وزیر اعلی ، وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہئے ۔ سدارامیا کسی ٹیپو پروگرام میں نہیں گئے ہیں۔ وہ بارش سے ہونے والے نقصانات کے شکار لوگوں کی حالت زار سنے گئے ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ہمارے کارکن ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاج کریں گے۔

سابق وزیر کرشنا بائرے گوڑا نے کہا کہ انڈے پھینکنا سدارامیا کی توہین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرنا  ٹک کی  ترقی ، رواداری ، اعلیٰ  ثقافت اور بزرگوں کا احترام کرنے کی روایات کی توہین ہے۔ بی جے پی کے غیر قانونی حملے کرنا ٹک  کو ہی نقصان پہنچارہے ہیں ۔انہوں نے تنقید کی کہ بی جے پی کو اقتدار کے لانچ سے نمبر ایک ریاست کرناٹک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے ۔

رام لنگاریڈی نے کہا کہ سدارامیا کی جانب سے اگر کوئی اشتعال انگیز بیان دیا گیا ہے تو اس کے خلاف قانونی طریقہ سے چارہ جوئی کی جاۓ ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔