سعودی فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 4:57 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 22مئی ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا ) جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پیر کی شب سعودی عرب کی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یہ طیارہ 151 افراد کو لے کر مدینہ منورہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ جا رہا تھا کہ دوران سفر طیارے کے اگلے ٹائر میں فنّی خرابی پیدا ہو گئی۔

سعودی عرب کی فضائی کمپنی Saudia کے سرکاری ترجمان انجینئر عبدالرحمن الطیب کے مطابق 21 مئی بروز پیر ایئربس طیارے کی پرواز نمبر 3818 مدینہ منورہ سے ڈھاکہ جا رہی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا آٹھ بجے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں کپتان نے طیارے کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا اگلا ٹائر نہیں کھل سکا۔ متعدد کوششوں کے بعد آخرکار اگلے ٹائر کے کھلے بغیر ہی ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران رن وے پر تمام تر ضرورت اقدامات مکمل کر لیے گئے۔ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی جس کے بعد 141 مسافروں اور عملے کے 10 ارکان کو طیارے سے اتار لیا گیا۔ اللہ کے فضل کے بعد کامیاب لینڈنگ میں طیارے کے کپتان کی اہلیت نے اہم کردار ادا کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...