آن لائن کلاس لیتے ہوئے سعودی استاد انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 9:13 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں ایک ٹیچر آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے چل بسا۔

عربی روزنامے ’عکاظ‘ کے مطابق ایک ٹیچرآن لائن ’مدرستی‘ پلیٹ فارم سے کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گر گئے تھے اور چند لمحوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

سکول کے ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ انہیں اپنے رفیق کار کی موت کا علم ڈیوٹی ختم ہونے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

کئی طلبہ اور اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی تھی کہ اسکول کا ایک عرب ٹیچر کلاس لیتے ہوئے چل بسا۔

متوفی ٹیچر کے ساتھی نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹیچر سکول میں نہیں بلکہ وہ سکول کے قریب واقع ایک محلے کے گھر سے بچوں کی آن لائن کلاس لے رہا تھا ۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے کلاس لینے والے طلبہ نے ہی اپنے دیگر اساتذہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔

فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کےلیے اس کے گھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا تھا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے پر بتایا کہ آپ کا ٹیچر ساتھی زندگی کی بازی ہار چکا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی کسٹمز حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے جنرل کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک سے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں 'ایمفٹامن' گولیاں برآمد کر لیں۔

امریکی وزیر دفاع کا پہلا غیر ملکی رابطہ، نیٹو کے سربراہ سے افغان، عراق امور پر تبادلہ خیال

امریکا میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے عراق اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکا میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے وزیر دفاع کا یہ پہلا غیر ملکی رابطہ ہے جس میں انہوں نے دو حساس ممالک کے بارے ...

جو بائیڈن کی حلف برداری کی تاریخی تقریب میں شرکت پر فخر ہے: سعودی سفیر شہزادی ریما بندرکا بیان

امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس 'تاریخی تقریب' میں شرکت پر فخر ہے۔