کینسر کے شکار سعودی استاد کی بسترعلالت سے طلبا کی تدریس

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:50 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،16/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں اپنے طلبا کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار کینسر کا شکار ایک استاد کا سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ سامنے آیا ہے جو چار ماہ سے خود اسپتال میں بستر علالت پر ہونے کے باوجود اپنی تکلیف کو بھلا کر بچوں کی تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ابو عمر الدانی پرائمری اسکول کے معلم محمد الفیفی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ سے وہ اپنے کینسر کیمیائی تابکاری علاج کےلیے اسپتال میں داخل ہیں۔ جب سے سعودی عرب میں سیشن کروا رہے ہیں لیکن وہ اپنے طلباء سے ریاض کے ایک اسپتال میں اپنے کمرے سے گفتگو کرتے اور ان کی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

اساد محمد الفیفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاض کے ابی عمرو ال دانی پرائمری اسکول میں عربی زبان کی تعلیم دیتا ہوں۔

انہوں نے اسپتال کے کمرہ علاج سے بچوں کی تدریس کے عمل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں بچوں کو فاصلاتی طریقے سے تعلیم دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ استاد الفیفی پرائمری اسکول میں شعبہ عربی کے استاد ہیں۔

الفیفی نے مزید کہا کہ مجھے گذشتہ رمضان میں گردوں میں تکلیف ہوئی جس پر میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ چیک اپ کے بعد پتا چلاکہ میں کینسر کا شکار ہوں اور میں نے وہاں سے فورا ہی اپنا علاج کرانا شروع کر دیا۔

تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفیفی نے کہا کہ میں اپنے پیشہ سے پرجوش ہوں اور تعلیم میں نئی پیشرفتوں کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طلباء میری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ میں ان کی تعلیم اور تربیت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...