تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی روش نہیں: عادل الجبیر

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 5:56 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،14اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے زور دیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز "سبیٹی" کے ساتھ پیش آنے والے اصل واقعے کو جاننے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تہران نے جمعے کے روز بحیرہ احمر میں مذکورہ تیل بردار جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی جوکہانی پیش کی ہے وہ نا مکمل ہے۔

ریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں اتوار کے روز میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ایک ملاقات میں الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت نے کبھی اس طرح کی روش نہیں اپنائی (ان کا اشارہ تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے کی جانب تھا)... اور یہ وہ طریقہ نہیں جس پر مملکت عمل پیرا ہے۔

سعودی عرب نے دو روز قبل ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا کہ مملکت کے ساحل کے نزدیک بحیرہ احمر میں ایرانی تیل بردار جہاز "سبیٹی" پر میزائل حملے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ سعودی عرب کے مطابق مذکورہ جہاز نے اس سے مدد مانگی تھی تاہم امدادی اقدام سے پہلے ہی جہاز آگے چلا گیا اور اس نے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا۔

سعودی عرب نے یہ بھی باور کرایا کہ وہ سمندری جہاز رانی کے امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس واسطے بین الاقوامی سمجھوتوں کا پابند ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...