"منفرد اقامہ" پروگرام سے مملکت میں کفیل سسٹم کا مکمل خاتمہ ہو گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2019, 11:30 AM | خلیجی خبریں |

الرریاض،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب پہلا خلیجی ملک ہے جس نے کفیل نظام کے خاتمے کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے ’’گرین کارڈ‘‘ کا نیا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ 'منفرد اقامہ' منصوبے کے ذریعے ملک میں مروجہ کفیل سسٹم ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

سنہ 2016ء کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں 'گرین کارڈ' کی طرز پر نیا ویزہ اور اقامہ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ دوسرے عرب ملکوں‌ کے باشندوں اور تارکین وطن کو سعودی عرب میں طویل وقت تک قیام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ سعودی عرب میں آنے والے غیر ملکی مملکت میں سرمایہ کاری کا ذریعہ بنیں گے اور یہ نیا پروگرام آئندہ پانچ سال میں لاگو کر دیا جائے گا۔‘‘

سعودی عرب کے اقتصادی امور کے ماہر اور مجلس شوریٰ‌ کے رکن فہد بن جمعہ نے اخبار 'الاقتصادیہ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین کارڈ پروگرام مملکت میں مالی طور پر مستحکم غیر ملکیوں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں گرین کارڈ پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ سعودی مملکت اور اسے حاصل کرنے والے افراد دونوں کے لیے کاروباری اعتبار سے مفید ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کی شوریٰ‌ کے سابق رکن ڈاکٹر احسان بوحلیقہ نے کہا کہ منفرد اقامہ پروگرام کے سعودی عرب پر مثبت اثرات مرتب ہوں‌ گے۔ سعودی عرب کی معیشت میں ایک تنوع آئے گا اور ملک میں موجود مختلف مہارتوں کے حامل میں غیر ملکیوں کو اپنی مہارتوں کے استعمال کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا ملک میں مروجہ کفیل سسٹم کی وجہ سے غیر ملکی شہریوں کے لیے مملکت میں سرمایہ کاری کے لیے کئی طرح کی رکاوٹیں تھیں۔ گرین کارڈ کے ذریعے یہ رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں۔ گرین کارڈ کے اعلان کے بعد بیرون ملک سے سعودی  میں سرمایہ کاروں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...