دمام سے لوٹ کر مینگلور میں کورنٹائن اُترکنڑا کے مسافر آج پہنچ گئے بھٹکل؛ مینگلور میں کورونا ٹیسٹ نہ لئے جانے پر اُٹھائےسوال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2020, 8:39 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 25جولائی (ایس او نیوز)  گذشتہ ہفتہ 18 جولائی  کو جو 174 مسافر دمام(سعودی عربیہ) سے مینگلور پہنچے تھے،  اُس میں سے سات دنوں کا کورنٹائن مکمل کرکے اُترکنڑا کے قریب 75 مسافر آج بھٹکل پہنچ گئے، مگر مسافروں نے شکایت کی ہے کہ  مینگلور میں ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں لیا گیا ہے اور ٹیسٹ لئے بغیر ہی انہیں بھٹکل میں مزید سات دنوں کے کورنٹائن پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھٹکل کے ایک مسافر نے بتایا کہ  جب ہم مینگلور ہوٹل میں کورنٹائن پر تھے تو مینگلور پہنچنے کے تین دن کے اندر ہی  بنگلور، بیلگام ، اُڈپی اور دکشن کنڑا سے تعلق رکھنے والے قریب سو  مسافروں  کا مینگلور میں ہی  کورونا ٹیسٹ لیا گیا اور رپورٹ نیگیٹیو آتے ہی سات دن کورنٹائن مکمل کراکے اُن  لوگوں کو اُن کے اُن کے  گھر بھیج دیا گیا، مگر صرف اُترکنڑا والوں کا کورونا ٹیسٹ نہیں لیا گیا اور  بغیر ٹیسٹ لئے ہی سات دن بعد اُترکنڑا روانہ کردیا۔ اب یہ تمام 75  مسافر بھٹکل ہوٹل کولا پیراڈائز میں کورنٹائن میں ہیں۔

مسافروں کا  سوال ہے کہ مینگلور میں صرف اُتر کنڑا کے لوگوں کے ساتھ امتیاز کیوں برتا گیا، وہاں ہم لوگوں کے  تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے کیوں نہیں لئے گئے اور ٹیسٹ کے بغیر ہی ہم تمام 75 مسافروں کو اُترکنڑا جانے کے لئے کیوں کہا گیا۔ اس تعلق سے ساحل آن لائن نے دکشن کنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ   سندھو بی روپیش سے موبائل اور وہاٹس ایپ کے ذریعے  رابطہ کرنے کی  کوشش کی، مگر اُن سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

بھٹکل پہنچے ہوئے مسافروں  کا یہ بھی سوال ہے کہ مینگلور میں  کورنٹائن کرنے کے بعد بنگلور، بیلگام، اُڈپی اور دیگر مختلف اضلاع  کے تمام لوگوں  کو سات دن کے کورنٹائن کے بعد گھر بھیجا گیا ہے مگر ضلع اُترکنڑا کے لوگوں کو مینگلور میں سات دنوں کا کورنٹائن مکمل کرنے کے بعد پھر سات دن کورنٹائن میں بھٹکل ہوٹل میں رہنا پڑ رہا ہے۔ ان لوگوں کا سوال  ہے کہ ایک ہی ریاست میں دو الگ الگ قانون کیوں ہیں ؟

بھٹکل میں ریپییڈ ٹیسٹ:   پتہ چلا ہے کہ شام کو دمام سے بھٹکل پہنچنے والے اُترکنڑا کے تمام  75 مسافروں کے ریپیڈ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ تمام کی رپورٹ نیگیٹو آچکی ہے، البتہ   سرکاری سطح پر تصدیق ہونی باقی ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کی زیر اہتمام اس خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا گیا تھا جس میں بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا، دکشن کنڑا، اُڈپی اور ریاست کے دیگراضلاع کے جملہ 174 مسافر سوار تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...