سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبے کی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 9:58 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی حکومت کے ایک بیان کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین عید پر29 جولائی سے دو اگست تک چار روز چھٹی کریں گے اور تین اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق سرکاری ملازمین عید قربان کے موقع پر دو ہفتے تک چھٹیاں کریں گے۔وہ 23 جولائی سے 8 اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور 9 اگست کو دفاتر میں حاضری دیں گے۔

سعودی عرب کے لیبر قوانین کے مطابق اگر عید کی چھٹیاں کسی ملازم کی معمول کی ہفتہ وار تعطیل میں آئیں تو اس ملازم یا ملازمہ کا ان چھٹیوں سے پہلے یا بعد میں ازالہ کیا جائے گا اور انھیں چھٹی دی جائے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ 10 ذی الحجہ کو مناتے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرتے ہیں اور رات کو مزدلفہ میں قیام کرتے ہیں۔

مسلمان اپنی عیدین ،رمضان اور حج ایسے فرائض کے ایّام کا تعیّن نئے قمری ہلال کی رؤیت سے کرتے ہیں۔قمری سال 254 یا 255 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔عید الاضحیٰ کے تین ایام میں صاحب استطاعت مسلمان اللہ کے نام پر حلال جانور ذبح کرتے ہیں۔ یہ قربانی حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی عظیم سنت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...