سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا؛ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتی بان ہے، سعودی عدلیہ پرتنقید بلا جواز ہے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd January 2020, 6:16 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،22جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ایک خود مختار ریاست ہے اور ہم کسی کو مملکت کا گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یورپی رہ نماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے بارے میں ان کی معلومات افواہوں پر مبنی ہیں۔الجبیر نے کہا کہ ہماری عدلیہ پرتنقید کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سعودی عرب کوئی ’بنانا اسٹیٹ‘ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے اقتصادی اور عسکری شعبوں میں یوروپی ممالک کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ سعودی عرب ایک عرصے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق، لبنان اور ایران کے اہل تشیع بھی تہران رجیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دوحا کو دہشت گردی کی معاونت ختم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں تعمیر وترقی کے لیے 14 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی۔ جب کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 300 میزائل اور 100 ڈرون حملے کیے۔ حوثی ملیشیا یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...