جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے محافظ کو چاقو گھونپنے والا سعودی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 11:38 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

جدہ،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پولیس نے فرانسیسی قونصل خانے کے ایک محافظ کو چاقو گھونپنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ ’’محافظ کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا سعودی شہری ہے۔ زخمی محافظ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘‘

الریاض میں واقع فرانسیسی سفارت خانے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’آج جمعرات کی صبح فرانسیسی قونصلیٹ جنرل میں ایک سکیورٹی محافظ کو چاقو گھونپنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ محافظ ایک نجی سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی صحت کی حالت مستحکم ہے۔سعودی سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔‘‘

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’فرانس کا سفارت خانہ ایک سفارتی مقام پر اس سفاکانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور متاثرہ شخص کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔وہ سعودی حکام پر بھی اپنے اس اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ وہ اس حادثے کے پس منظری حالات کو بے نقاب کریں گے اور سعودی عرب میں فرانسیسی تنصیبات اور فرانسیسی کمیونٹی کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

فرانس میں حملہ: سعودی عرب میں اس چاقو حملے سے چندے قبل فرانس کے شہر نیس میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ وہاں ایک عورت کا سرقلم کر دیا گیا ہے اور دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ فرانس کے ایک اور شہر ایویجنن میں ایک شخص نے لوگوں کو چاقو گھونپنے کی دھمکی دی تھی لیکن پولیس نے اس حملہ آور کو گرفتارکر لیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

فرانس میں یہ حملے دو ہفتے قبل ایک اسکول کے استاد کے قتل کے واقعے کے بعد پیش آئے ہیں۔سیموئل پٹی نامی اس استاد نے اپنی جماعت میں اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت پر مبنی خاکے دکھائے تھے۔اس پر اس ٹیچر کو ایک اٹھارہ سالہ چیچن نوجوان نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا تھا۔

فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے قتل کے اس واقعہ کو اسلامی دہشت گردی کا شاخسانہ قراردیا تھا اور اسی ہفتے عربی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’فرانس (اظہاررائے کی آزادی سے) دستبردار ہوگا اور نہ منافرت پر مبنی کو تقریر کو قبول کرے گا۔ وہ عقلی مباحثے کا دفاع کرے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...