حوثیوں کی طرف سے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے:المالکی

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 8:19 PM | عالمی خبریں |

 ریاض،21/نومبر(ایس او نیوز/ایجسنی) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے لڑنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بدھ کے روزان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد کا ایک 'ایف 15' جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

المالکی نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018ء کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

دوسری طرف اتحاد نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغواء کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرنل المالکی نے بتایا کہ ہم آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر میں سمندری تحفظ برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

المالکی نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی شام بحیرہ احمر کے جنوب میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا مسلح کارروائی کرکے دو کشتیوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔

انہوں نے جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغواء کو بحری قذاقی اور مسلح ڈکیتی قرار دیا اور کہا کہ حوثی ملیشیا کے اقدامات سے باب المندب اور بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔