العُلا سربراہ اجلاس کامیاب بنانے پر شاہ سلمان کا خلیج تعاون کونسل کی قیادت کو خراج تحسین

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2021, 8:25 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 6جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کی گئی کوششوں پر کونسل کے رکن ممالک کی قیادت، وفود کے سربراہان اور اجلاس میں شریک شخصیات کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین کا یہ موقف منگل کے روز منعقد ہونے والے سعودی کابینہ کے ورچوئل اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اس موقع پر کابینہ نے سربراہ اجلاس کی کامیابی اور خطے کے امن و استحکام اور عوام کی بہبود سے متعلق مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی۔

کابینہ نے ولی عہد کی جانب سے باور کرائے گئے موقف پر زور دیا کہ خادم حرمین شریفین کے زیر قیادت سعودی عرب کی پالیسی ایک راسخ نہج پر قائم ہے۔ اس کا مقصد خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے اعلی مفادات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ، ویژن 2030ء کی روشنی میں ایک یکجا اور مضبوط خلیج تعاون کونسل کو یقینی بنانا، عرب اور اسلامی دنیا کے تعاون کو بھرپور بنانا جو خطے اور اس کے ممالک کے امن و استحکام کے کام آئے، خطے کو درپیش چیلنجوں بالخصوص ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے نمٹنے کی مؤثر کوششوں کو ممکن بنانا اور تہران کے ایجنٹوں کی جانب سے دہشت گرد اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں پر روک لگانا ہے جن سے وہ خطے اور دنیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

سعودی کابینہ نے "العُلا اعلامیے" کا بھی خیر مقدم کیا جس پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی قیادت اور وفود کے سربراہان نے اجلاس کے دوران دستخط کیے۔ یہ اعلامیہ خادم حرمین شریفین کی اس خواہش کا واضح اظہار ہے کہ وہ کونسل کے رکن ممالک کے بیچ اقتصادی یک جہتی کے ساتھ ساتھ مشترکہ دفاعی اور سیکورٹی نظام بھی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

اجلاس کے اختتامی بیان میں شریک ممالک کی قیادت اور وفود کے سربراہان کی یہ خواہش بھی شامل ہے کہ وہ رابطوں اور تعاون کے ذریعے خلیجی ممالک کے شہریوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...