سعودی عرب : کرفیو کے دوران کن سرگرمیوں کو استثنا حاصل ہو گا ؟

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2020, 8:51 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمے دار کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں نافذ جزوی کرفیو کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پوری مملکت میں کرفیو لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فرمان کا اطلاق پیر 23 مارچ سے ہو گا۔ کرفیو کی مدت 21 روز ہے اور اس دوران شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک گھروں سے نکلنے پر پابندی ہو گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق درج ذیل صورتوں میں کرفیو سے استثنا حاصل ہو گا :

1 : اہم سرگرمیاں انجام دینے والے مقامات .. غذائی سیکٹر مثلا سپر مارکیٹس، سبزی ، مرغی اور گوشت فروخت کرنے کی دکانیں، روٹی کے تندور اور غذائی اشیاء تیار کرنے والے مقامات.

صحت سے متعلق سیکٹر مثلا فارمیسیز، طبی کلینکس، ڈسپنسریز، ہسپتال، لیبارٹیریز اور طبی مواد اور مشینیں تیار کرنے والے مقامات.

میڈیا سیکٹر کے مختلف ذرائع.

ٹرانسپورٹ سیکٹر مثلا سامان اور پارسلز کی منتقلی، کسٹم کلیئرنس، گودام، ڈپوز، لوجسٹک خدمات، طبی سیکٹر اور فوڈ سیکٹر اور بندرگاہوں کی سرگرمیاں.

ای کامرس کی سرگرمیاں مثلا اس سے متعلقہ ایپلی کیشنز کے لیے کام کرنے والے کارکنان.

قیام کی خدمات فراہم کرنے والی سرگرمیاں مثلا ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس.

توانائی کا سیکٹر مثلا ایندھن کے اسٹیشنز اور بجلی کی کمپنی کی ہنگامی خدمات.

مالیاتی اور بیمہ خدمات فراہم کرنے والا سیکٹر.

ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر مثلا انٹرنیٹ اور کمیونی کیشن نیٹ ورکس کا آپریشن.

پانی کا سیکٹر مثلا واٹر بورڈ کی جانب سے ہنگامی خدمات اور گھروں پر پینے کا پانی پہنچانے کی خدمات.

2 : کرفیو کے اوقات میں سیکورٹی فورسز کے علاوہ صحت کے شعبے سے متعلق گاڑیوں ، حکومتی کنٹرول کی خدمات انجام دینے والی گاڑیوں اور پہلے پوائنٹ میں مذکورہ سرگرمیاں انجام دینے والی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔

3 : کرفیو کے دوران اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈلیوری سروس کے استعمال کی اجازت ہو گی۔ یہ اجازت کھانے پینے کی ضروریات، دواؤں اور دیگر ضروری سامان کے طلب کرنے کی صورت میں ہو گی۔

مستثنی سرگرمیوں کے بارے میں جان کاری کے لیے پوری مملکت سے ٹول فری نمبر 999 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ البتہ مکہ مکرمہ صوبے کے لوگوں کو اس مقصد کے لیے 911 پر رابطہ کرنا ہو گا۔

4 : کرفیو کے اوقات میں مؤذنوں کو اذان دینے کے لیے مساجد پہنچنے کی اجازت ہو گی۔

5 : کرفیو کے دوران سفارتی مشنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کرنے والوں کو اپنے کام کی جگہ پر جانے کی اجازت ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...