کرونا وائرس :سعودی عرب میں سرکاری ملازمین 30 اگست سے دفاتر میں آئیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2020, 10:25 PM | خلیجی خبریں |

ریاضِ،23؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی اور حالات بہتر ہونے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہورہے ہیں۔حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین 30 اگست کو دفاتر میں لوٹ آئیں گے۔

سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے کام پر لوٹنے کا فیصلہ مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کرونا وائرس کی صورت حال اور صحت کے اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سرکاری ادارے اور حکام اپنے بعض ملازمین کو گھروں ہی سے کام کی ذمے داری تفویض کرسکتے ہیں لیکن اس کی حسبِ ذیل پانچ شرائط ہوں گی:

1:کسی سرکاری ادارے کے ملازمین کی کل تعداد میں سے صرف 25 فی صد تک اپنے گھروں سے یا دور رہ کر کام کرسکیں گے۔

2: متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ادارہ ان ملازمین کو ایسے وسائل مہیا کرے گا جن کی بدولت وہ کسی دور جگہ سے کام کرسکیں۔

3: جن سرکاری اداروں یا محکموں میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں،ان کے ملازمین اپنے گھروں سے یا کسی دور مقام سے ہی کام جاری رکھیں گے۔

4 : سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کے اوقات لچک دار ہوں گے۔

5: دفاتر میں حاضری یا شناخت کے لیے انگلی سے داب کر نشان لگانے کی شرط معطل کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ میں کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری معطل کردی تھی اور مملکت بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔پھر سعودی حکومت نے جون میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور کرفیو میں نرمی کردی تھی اور سرکاری اورنجی شعبے کے ملازمین نے بتدریج اپنے کام پر لوٹنا شروع کردیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے اتوار کو کرونا وائرس کے 1109 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ یہ گذشتہ چار ماہ میں کووِڈ-19 کے مریضوں کی سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔وزارت کی ایک ٹویٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مزید 30 مریض وفات پا گئے ہیں جبکہ 1702 تن درست ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...