خاشقجی کی ہلاکت کی جامع تفتیش مکمل کی جائے گی: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر
ریاض ،24 ؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ترک شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی جامع تفتیش ہر صورت میں مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات اپنے انڈونیشیا کے دورے کے دوران جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تفتیشی عمل مکمل کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم ترکی روانہ کر دی گئی ہے۔
الجبیر کے مطابق اس ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبے میں تمام افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ خاشقجی دواکتوبرکوسعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھر باہر نہیں آئے تھے۔ سعودی عرب قونصل خانے میں اْن کی ہلاکت کی تصدیق کر چکاہے۔