سعودی فلم کمیشن نے 28 نئے فلمی منصوبوں کی منظوری دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2021, 8:14 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،21/جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فلم کمیشن نے 'لائٹ' مقابلے میں شامل 28 فاتحین کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے نتیجے میں مملکت میں مزید 28 فلمی منصوبوں پر کام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فلم کمیشن کے حکام نے گذشتہ روز لائٹ مقابلے کے لیے سیشن میں کامیاب ہونے والے فلم پروڈیوسروں کے ساتھ فیچر فلموں، چھوٹی اور بڑی فلموں کے 28 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔ الریاض میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں‌ نئے فلمی منصوبوں پر چالیس ملین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر سعودی وزارت ثقافت کے عہدیدار اور مملکت میں فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلم کمیشن نے فروری 2020 میں کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے مقابلوں میں کامیاب قرار پائے چار مختلف فلمی سیکشن کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔ آٹھ امیدوار مکمل تحریری ٹریک "لمبی فلموں" میں کامیاب ہوئے۔"شارٹ فلموں" میں گیارہ امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ ترقیاتی ٹریک کے تحت چھ درخواست دہندگان اور دو مدمقابل مکمل شدہ فلموں کا ٹریک "فیچر فلموں" کی کامیابی کا اعلان کیا گیا جب کہ طلبا کی جانب سے تیار کردہ تین فلموں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

فلم اتھارٹی کے سی ای او عبد اللہ آل عیاف القحطانی نے وزیر ثقافت، شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کا " لائٹ" فلم سپورٹ مقابلہ سمیت ثقافتی منصوبوں کے لیے ان کی مستقل معاونت اور سینما کی صنعت کو فعال بنانے کی ان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "لائٹ" مقابلہ کوالیفائی ، نامزدگی اور فیصلہ سازی کے پانچ مراحل سے گذرا جو نتائج کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعے پر فلم پروڈکشن کے نئے مرحلے کا آغاز 28 فلمی منصوبوں کی شکل میں ہوا جن کے لیے 40 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...