سعودی مُعلم نے ٹِن کو خوبصورت تخلیقی فن پاروں میں تبدیل کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 6:03 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،14اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سعودی عرب میں آرٹ ایجوکیشن کے ایک استاد نے ٹِن کی دھات سے تیار کردہ پرانہ اشیاء، کنستر اور ڈبوں کو کاٹ کر انہیں آلات موسیقی ، مشینری اور اسلحہ کے نمونوں کی شکل میں تبدیل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اس دھات کو ضائع ہونے ہونے کے بجائے اس طریقے سے ری سائیکل کیا جا سکتا ہے۔

استاد محمد الحجری السلمی نے ٹن سے تیار کردہ کنستر کو ری سائیکل کرنے اور انہیں اپنے اسکول کے لیے مخصوص اور پرکشش فنون لطیفہ کے مجسموں اور نمونوں میں تبدیل کرکے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

اس نےذرائع  کو بتایا کہ وہ دھات کے کین کو موسیقی کے آلات اور جدید عمارتوں اور کاروں کے ماڈلز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نے 30 مختلف ڈیزائن کے نمونے تیار کیے ہیں اور آنے والے دنوں میں وہ مزید نمونے بھی تیار کرے گا۔

الحجری السلمی نے اس آرٹ کو عام کرنے اور اس سے مستفید ہونے کے لیے اپنی اپنے تخلیق کردہ آرٹ کے نمونوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شائع کیا۔اس کا کہنا ہے کہ ٹن جیسی تیز دھار دھات کو کسی نمونے میں تبدیل کرنا اتنا آسان نہیں۔ بعض اوقات انہیں کوئی ایک ماڈل بنانے میں ایک ایک ہفتہ بھی لگ جاتا ہے۔

السلمی نے کہا کہ میں نے ریاض کی الازدہار کالونی میں الامین مڈل اسکول میں اپنے طلباء کے لیے بہت سے تربیتی کورسزکروائے ہیں۔ میں تخلیقات میں ماحول دوستی کا پیغام ہے۔ میں کمیونٹی کو ایک دعوت دیتا ہوں کہ ٹن کے فضلہ کی ری سائیکلنگ کے ذریعے اسے کیسے ماحول دوست بنایا جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے کیا کچھ بنایا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...