جی سی سی کے رکن ممالک ایران سے لاحق خطرات کے مقابلے میں متحد ہوجائیں:سعودی ولی عہد

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2021, 8:42 PM | خلیجی خبریں |

ر یاض، 6جنوری (آئی این ایس انڈیا)  خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے رکن ممالک کو خطے کو آگے لے جانے اور اس کو ایران سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بات سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روزتاریخی شہرالعُلا میں جی سی سی کے اکتالیسویں سربراہ اجلاس سےافتتاحی تقریر میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ایرانی نظام سے درپیش خطرات میں جوہری پروگرام ، اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور اس کی اپنی اور گماشتہ تنظیموں کی دہشت گردی اور فرقہ وار سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد خطے کوعدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔یہ خطہ کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔‘‘

انھوں نے کہا:’’جی سی سی کے لیڈروں کو عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ خطے کی سلامتی کے لیے خطرے کا موجب ان پروگراموں کو روکنے کے لیے مل جل کرکام کریں۔‘‘

شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ کونسل کے رکن ممالک نے العُلا اعلامیے پر دست خط کردیے ہیں۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے میزبان شہر کے نام پر وضع کردہ اس اعلامیے میں خلیج ، عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان یک جہتی اور استحکام کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔ان ممالک اور ان کے عوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ’’کونسل کا قیام ہمارے ممالک کے درمیان خصوصی تعلق داری کی بنیادپرعمل میں آیا تھا۔یہ ہمارے مشترکہ عقیدے ، بھائی چارے اور مشترکہ منزل کی عکاس ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس سربراہ اجلاس میں دو عظیم لیڈروں کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ انھوں نے رکن ممالک کے درمیان مصالحانہ بات چیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ کویت کے مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اور عُمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید ہیں۔‘‘

شہزادہ محمد نے اپنی تقریر میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور قطر کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششوں پر کویت کے موجودہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح اور امریکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے 2017ء میں قطر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے اور اس پرالاخوان المسلمون کی پشتیبانی اور دوسرے انتہا پسند گروپوں سے تعلقات استوارکرنے اور ان چاروں ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عاید کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...