یمن کی اہم سیاسی جماعت کے رہنماوں کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 7:54 PM | خلیجی خبریں |

صنعاء،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یمن کی سرکردہ سیاسی جماعت 'الاصلاح پارٹی' کے سربراہ محمد الیدومی نے سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں یمن بحران سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی محکمہ سراغرسانی کے سربراہ خالد الحمیدان اور اصلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب الانسی بھی موجود تھے۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کی آئینی حکومت کے سربراہ عبد ربہ منصور ہادی سے بھی بدھ کے روز ریاض میں ملاقات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...