محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کی جائے، ہیومن رائٹس واچ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2018, 1:13 PM | عالمی خبریں |

لندن28نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم اور سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے تناظر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان معاملات پر ریاض شدید عالمی دباؤ کا شکار بھی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے ارجنٹائن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آئین میں جنگی جرائم کی شقوں کو استعمال کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کرے۔ارجنٹائن کا آئین ملکی سپریم کورٹ کو دنیا بھر میں ہونے والے جنگی جرائم اور تشدد پر قانونی کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ارجنٹائن کی عدلیہ ایسے جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے، چاہے یہ جرائم دنیا کے کسی خطے میں بھی رونما ہوئے ہوں۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کے وفاقی جج ایریل لیخو کو یہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ تاہم ارجنٹائن کے حکام نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطیٰ کے لیے ڈائریکٹر سارہ لیح وائٹسن نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ درخواست ارجنٹائن کی عدلیہ میں اس لیے جمع کروائی گئی ہے کیونکہ محمد بن سلمان جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے رواں ہفتے ہی بیونس آئرس جائیں گے۔تاہم ارجنٹائن کے میڈیا کے مطابق ایسے امکانات کم ہی ہیں کہ عدلیہ ہیومن رائٹس واچ کی اس درخواست پر کوئی کارروائی کرے گی۔ ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کے قتل کا اعتراف سعودی حکومت کی جانب سے کیا جا چکا ہے تاہم ان کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔ اس قتل پر سعودی عرب کو شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ساتھ ہی عالمی طاقتیں ریاض حکومت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ یمن میں عسکری کارروائی کا خاتمہ ممکن بنائے۔ سعودی عسکری اتحاد سن 2015 سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے، جس کے باعث کم از کم دس ہزار افراد ہلاک جبکہ دیگر ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ یمن جنگ میں سعودی مداخلت کی ذمہ داری محمد بن سلمان پر ہی دھری جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...