شاہ سلمان نے سعودی عرب میں اضافی امریکی فوج تعیناتی کی منظوری دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 5:53 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،13اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی)سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گذشتہ مہینے مملکت کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی اور ترسیل دراصل خطے کی سالمیت برقرار رکھنے کے لئے الریاض اور واشنگٹن کے مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔

’’سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیرنیہ تعلقات اور قائم شراکت کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عزت مآب ولی عہد، نائب وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے واشنگٹن سے اضافی فوج اورفوجی آلات مملکت کی ترسیل کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دفاعی اقدام خطے کی سالمیت، استحکام اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مملکت اور امریکا کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ پینٹاگان نے جمعہ کو تین ہزار اضافی امریکی فوجیوں اور فوجی آلات کو سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری کی تصدیق کی تھی۔ سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ان امریکی فوجیوں کی آمد سے مملکت کے دفاع کو تقویت ملے گی۔

پینٹاگان کے بیان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب، دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...