سعودی کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2020, 7:31 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،9/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)  سعودی عرب میں کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔

کابینہ نے کرونا وائرس کے پس منظر میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور اس وبا کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی مملکت میں کرونا کے کیسوں کے اندراج کے تازہ ترین اعداد و شمار کو بھی زیر بحث لایا گیا جن میں بدستور کمی واقع ہو رہی ہے۔

سعودی کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 31 ویں خصوصی اجلاس میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دینے سے متعلق سعودی عرب کے موقف پر بھی روشنی ڈالی۔ مملکت کے موقف میں کہا گیا کہ کرونا کی ویکسین تمام ممالک تک پہنچائے جانے اور اس سے شفایابی کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی مستقبل میں وباؤں سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے تیاری کی جائے۔

قائم مقام سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصیبی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کابینہ نے عرب دنیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق حالات و واقعات اور تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں باور کرایا گیا کہ مملکت عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں علاقائی مداخلت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی قرار دادوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے خطے کے بحرانات کے حل کے واسطے عرب لیگ کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

القصیبی کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنا یہ موقف دہرایا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب دنیا کا ایک بنیادی قضیہ ہے۔ مملکت 2002ء میں پیش کیے گئے عرب امن منصوبے پر سختی سے قائم ہے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ روکا جائے جو بین الاقوامی قانون اور فلسطینیوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب لبنان میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کی مکمل تائید کرتا ہے اور برادر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی کابینہ نے ایک بار پھر ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے شہری علاقوں کی جانب دھماکا خیز ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کی کوششوں کی مذمت کی۔ کابینہ کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک مذموم عمل اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...