بن لادن گروپ کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے11 ارب ریال کا قرضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 1:32 PM | خلیجی خبریں |

ریاض20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے قریباً 11 ارب ریال( 2.9 ارب ڈالرز ) کا قرضہ جاری کر دیا ہے۔اس معاملے سے آگاہ سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ بن لادن گروپ یہ رقم حکومت کے ترجیحی نامکمل منصوبوں ، اپنے ملازمین کی واجب الادا تن خواہوں اور قرض دہندگان کی رقوم کی ادائی میں صرف کرے گا۔ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مستقبل قریب میں اس بڑے تعمیراتی گروپ کو مزید رقم بھی جاری کرسکتی ہے۔اس کو قرضے کی یہ رقم بن لادن خاندان کی ملکیتی زمین کو ضمانت کے طور پر رہن رکھ کر جاری کی گئی ہے۔بن لادن گروپ کے عروج کے زمانے میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی لیکن سعودی عرب کا یہ بڑا بلڈر گروپ مکہ مکرمہ میں کرین حادثے کے بعد حکومت کی تادیبی کارروائی اور تعمیراتی صنعت میں کساد بازاری کی وجہ سے بحران سے دوچار ہوگیا تھا۔اس کے بعد گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس نے اپنے سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت مملکت میں اراضی کی ترقی ، صنعتی اور سیاحتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے اس گروپ کو الریاض حکومت کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور یہی گروپ انفرااسٹرکچر کے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچا سکتا ہے۔واضح رہے کہ بن لادن گروپ کے چیئرمین بکر بن لادن اور ان کے بھائیوں صالح اور سعد کو بھی نومبر 2017 میں دیگر نمایاں شخصیات ، شہزادوں اور سابق اور موجودہ وزراء4 کے ساتھ بدعنوانیوں کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔اب یہ کہا جارہا ہے کہ سعودی حکومت مالیاتی تصفیے کے طور پر اس کمپنی کی ملکیت میں حصے دار بن جائے گی اور اس کے ذمے واجب الادا رقوم کے عوض اس کے حصص لے لے گی۔بن لادن گروپ سعودی حکومت کی جانب سے ملنے والی قرضے کی رقم سے سب سے پہلے دارالحکومت الریاض میں شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کا باقی ماندہ تعمیراتی کام مکمل کرے گا۔الریاض میں تعمیر کیا جانے والا سعودی عرب کا یہ نیا کاروباری اور مالیاتی مرکز ہے۔سعودی حکومت 2020ء میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کی میزبانی سے قبل اس کی ہر طرح سے تکمیل چاہتی ہے۔بن لادن کے دوسرے زیر تکمیل منصوبوں میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی توسیع اور ان کے آس پاس انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔سعودی وزارتِ خزانہ سے ملنے والی رقم ایک حصے کو بن لادن گروپ کے ذمے واجب الادا مختلف بنکوں کے قرضے چکانے پر صرف کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں بعض بنکوں کے دورے کیے ہیں اور انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اس کمپنی کا مستقبل تابناک ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...