سال 2030میں رمضان المبارک دومرتبہ آئے گا: سعودی ماہرِ فلکیات

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2022, 12:28 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،13؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی ماہر فلکیات خالدالذقاق کے مطابق مسلمان سال 2030 میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی ہجری تقویم قمری ادوار پر مبنی ہے جبکہ گریگوری تقویم سورج کے گردزمین کے گردش کی نشان دہی کرتی ہے۔ماہرِفلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں تقریباً ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔

آخری بارایساسنہ 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔سنہ 2063میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز5 جنوری 2030 کے آس پاس ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا۔اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر تقریباً 36 دن روزے رکھیں گے۔

سال 1451ھ میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 میں پانچ یا چھے دن۔ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگوری سال کے مطابق نہیں بلکہ دونوں تقویموں کے ایام میں ہیرپھیر ہوتا رہتا ہے۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہرسال مختلف موسموں میں آتا ہے اورتقریباً 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔رمضان 1449ھ، 2028 میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔1466ھ بمطابق 2044میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔

رمضان المبارک میں روزہ مطلع فجرسے غروب آفتاب تک رکھا جاتا ہے، یعنی روزے کاطویل ترین دورانیہ اس وقت ہوتا ہے جب رمضان موسم گرما میں ہوتا ہے اوربعض علاقوں میں روزہ سولہ گھنٹے سے بھی طویل ہوتا ہے۔ سردیوں میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...