سعودی آرامکو 0.5 فی صد حصص چھوٹے سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کرے گی

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 6:38 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض  11نومبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی آرامکو نے اپنے حصص کی پہلی مرتبہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے 600 صفحات کو محیط پراسپیکٹس جاری کردی ہے۔اس کے مطابق ابتدا میں نصف (0.5) فی صد حصص پرچون سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی پہلے مرحلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ میں دو فی صد حصص جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی عرب نے کمپنی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ بیس کھرب ڈالر لگایا ہے جبکہ تجزیہ کاروں اور سرمایہ کار بنکوں کے مطابق اس کی مالیت دس کھرب بیس ارب ڈالر سے بیس کھرب تیس ارب ڈالر کے درمیان ہوگی۔واضح رہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اداروں اور کارپورٹ سرمایہ کاروں کے لیے حصص کی فروخت کا عمل 17 نومبر سے شروع ہوگا اور یہ چار دسمبر تک جاری رہے گا۔ پرچون سرمایہ کار17نومبر سے 28 نومبر تک حصص خرید کرسکیں گے۔پراسپیکٹس میں جن نمایاں مالیاتی اداروں کے ذریعے آرامکو کے حصص فروخت کیے جائیں گے،ان کے نام دیے گئے ہیں۔ ان میں جے پی مورگن، بوفا میرل لینچ،مورگن اسٹینلے، الراجحی کیپٹل اور فرسٹ ابوظبی بنک شامل ہیں۔اس میں حصص کی فروخت کے قواعد وضوابط بھی بیان کیے گئے ہیں اور حصص داران آرامکو کے حصص پہلی مرتبہ خرید کرنے کے بعد 12 مہینے کے عرصے میں انھیں آگے فروخت نہیں کرسکیں گے۔ البتہ وہ کسی غیر ملکی حکومت یا اس سے وابستہ کسی تزویراتی حصص دار کو ان کی فروخت کرسکیں گے۔آرامکو سعودی عرب کی وزارت توانائی کو خدمات اور مطالعات کی مد میں سالانہ 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔اس نے وضاحت کی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مستقبل میں رونما ہونے والے اقتصادی اور سیاسی واقعات کے اثرات حصص کی قدر اور کمپنی کی مالی پوزیشن پر مرتب ہوسکتے ہیں۔آرامکو نے گذشتہ ہفتے حصص کی سعودی عرب میں فروخت کا عمل شروع کیا تھا۔آرامکو کے چئیرمن اور سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان نے العربیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”آرامکو میں سرمایہ کاری دنیا میں کہیں سے بھی ہوگی۔سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے اگلے روز سعودی آرامکو کے حصص کی ابتدائی فروخت کی منظوری دی تھی۔سعودی آرامکو اپنے پانچ فی صد حصص ابتدائی طور پر فروخت کے لیے پیش کررہی ہے اور اس کو توقع ہے کہ اس طرح اس کو 100ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوجائے گی۔کمپنی سعودی اسٹاک مارکیٹ تداول میں 2019 کے اختتام سے قبل ایک فی صد حصص فروخت کے لیے پیش کرے گی اور ایک فی صد حصص آیندہ سال فروخت کے لیے پیش کرے گی۔اس کے بعد 2020 اور 2021میں بین الاقوامی مارکیٹ میں آرامکو کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ذرائع نے العربیہ کو بتایا تھا کہ سعودی آرامکو کا 11 دسمبر کو سعودی اسٹاک ایکس چینج (تداول) میں اندراج کیا جائے گا۔سعودی عرب بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی آرامکو کا اندراج چاہتا ہے۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی میں حصص کی قیمتوں کے تعیّن کا آغاز 17نومبر سے کیا جائے گااور حتمی قیمت کا چار دسمبر کو اعلان کیا جائے گا۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...